Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور، اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب

Now Reading:

لاہور، اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب

پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اسموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس کے بعد صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سموگ سے متعلقہ ادویات کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

ہنگامی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان، ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی اور سیکرٹری پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر منور حیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں سموگ سے متعلقہ اینٹی الرجی، انہیلرز، اینٹی بائیوٹک، کف سیرپ، نیزل ڈراپس، آئی ڈراپس، ماسک اور درد بخار کم کرنے والی ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں اسموگ کے علاج سے متعلق ضروری ادویات کا اسٹاک ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

Advertisement

انہوں نے ہدایت کی کہ اسموگ سے متاثرہ شہروں میں اینٹی الرجی، انہیلر، اینٹی بائیوٹک، آئی ڈراپس، کھانسی کے سیرپ اور دیگر ضروری ادویات کی کمی برداشت نہیں کی جائیگی۔

صوبائی وزیر نے ڈرگ کنٹرول کو ہدایت کی کہ اسموگ سے متاثرہ بیماریوں کے علاج میں میڈیسن کی قلت کی صورت میں متعلقہ کمپنی سے فوری رابطہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں، مارکیٹوں میں میڈیسن کا اسٹاک چیک کیا جائے اور اسموگ سے متعلقہ ادویات وافر مقدار میں یقینی بنایا جائے۔

پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ اسموگ سے متاثرہ افراد اور بیماریوں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر شئیر کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر