
عدالت پارلیمنٹ کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتی، جسٹس امین الدین
جوڈیشل کمیشن نے سات رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس امین الدین آئینی بینچ کے سربراہ مقرر ہوگئے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ آئینی بینچ کے لیے سات ججز کے نام منظورکیے گئے۔
جسٹس عائشہ ملک، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اخترافغان، جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس مسرت ہلالی آئینی بنچ میں شامل ہیں۔
جسٹس امین الدین خان پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کے رکن بھی بن گئے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی ایکٹ کے تحت آئینی بینچ کے سربراہ کمیٹی کے تیسرے رکن ہونگے۔
چیف جسٹس یحیحی آفریدی اورسینئرترین جج جسٹس منصورعلی شاہ کمیٹی کے ارکان ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کمشین کے تیرہویں رکن بن گئے۔
آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان پہلے ہی جوڈیشل کمیشن کے رکن ہیں۔ آئینی ترمیم کے مطابق بینچ سربراہ پہلے ہی کمیشن کا رکن ہو تو دوسرے نمبرپرسینئرجج ممبربنے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں آئینی بینچ کا فیصلہ 7 اور 5 کے تناسب سے آیا، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، عمرایوب اورشبلی فرازنےمخالفت کی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سات رکنی آئینی بنچ دوماہ کیلئے قائم کیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس دوہفتوں بعد دوبارہ ہوگا، آئندہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچزکیلئےججزنامزد کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News