Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی انتخابات، تازہ ترین سروے میں کملا ہیرس مقبولیت میں ٹرمپ سے آگے

Now Reading:

امریکی انتخابات، تازہ ترین سروے میں کملا ہیرس مقبولیت میں ٹرمپ سے آگے

امریکی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے مختلف سروے اور جائزوں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی اور کملا ہیریس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پلیٹ فارمز کلشی، پریڈیکٹیٹ اور آئی بی کے آر فورکاسٹ ٹریڈر پر ٹرمپ کے پوائنٹس کم ہوئے ہیں جبکہ کملا ہیرس کے پوائنٹس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پریڈیکٹیٹ کے مطابق عوام میں کملا ہیرس کی حمایت 54 سینٹ ہوگئی ہے جبکہ ٹرمپ کی 51 سینٹ تک گرگئی ہے۔

کلشی کے مطابق ٹرمپ کی جیت کے امکانات 64.96 فیصد سے 51 فیصد پر آگئے ہیں اور ہیرس کی جیت کے امکانات 35.4 فیصد سے  49 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔

آئی بی کے آر فور کاسٹ ٹریڈر کے مطابق ٹرمپ کے چانسز 68 فیصد سے کم ہو کر 54 فیصد پر آگئے ہیں جبکہ کملا ہیرس کے چانسز 37 سے 54 فیصد کے بعد 48 فیصد پر آ گئے ہیں۔

Advertisement

آئی بی کے آر پر کملا ہیرس کے امکانات میں اضافے کے باعث ٹریڈنگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 40 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

نیو یارک ٹائمز/ سینا کالج کے پول میں بھی کثیر مقابلہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں آخری لمحات میں فیصلہ کرنے والے ووٹرز کی اکثریت کملا ہیرس کی طرف مائل ہو رہی ہے۔

پولی مارکیٹ جیسے پیش گوئی مارکیٹوں میں ٹرمپ کی برتری 59.5 فیصد سے 40.6 فیصد تک برقرار ہے، جبکہ دیگر پلیٹ فارمز پر مقابلہ سخت ہوتا جا رہا ہے۔

اکانومسٹ کے مطابق کملا ہیرس کی جیت کے امکانات 52 فیصد تک پہنچ گئے ہیں، جو انتخابات کی قریب آتے ہی امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی عکاسی کرتا ہے۔

پیش گوئی مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ سیاسی تبدیلیوں اور تاجروں کے جذباتی ردعمل کے نتیجے میں ہوتا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ عوامی جلسے اور مباحثے فوری اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

یہ نکات ایک غیر مستحکم انتخابی مقابلے کی تصویر پیش کرتے ہیں، جہاں ہیرس پیشگوئی مارکیٹوں اور پولز میں ترقی کر رہی ہے۔

Advertisement

یہ پیش رفت حکمت عملی کے تحت کی جانے والی مہمات اور غیر فیصلہ کن ووٹرز کے بڑھتے جذبات کے باعث ہے۔

اس ڈیٹا میں موجودہ انتخابی منظر نامے کی غیر یقینی صورتحال اور دونوں امیدواروں کی آخری مہم کی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر