Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشری بی بی کے خلاف ملتان، لیہ، راجن پور اور ڈی جی خان میں مقدمات درج

Now Reading:

بشری بی بی کے خلاف ملتان، لیہ، راجن پور اور ڈی جی خان میں مقدمات درج
بشریٰ بی بی

بشری بی بی کے خلاف ملتان، لیہ، راجن پور اور ڈی جی خان میں مقدمات درج

بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف ملتان، لیہ، راجن پوراورڈیرہ غازی خان میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں 

ملتان میں عمیرمقصود نامی شہری کی مدعیت میں تھانہ قطب پورمیں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر بشری بی بی کی منافرت پھیلانے پرمشتمل ویڈیو دیکھی، ویڈیو میں سابق آرمی چیف اور سعودی عرب پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اُدھرلیہ میں تھانہ سٹی میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کی شق 29 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ بشری بی بی کے حالیہ سعودی حکومت کے حوالے سے بیان پردرج کیا گیا۔

مقدمہ محلہ عید گاہ کے رہائشی اشفاق سہیل کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں مدعی نے مؤقف اپنایا کہ نجی ٹی وی پربشری بی بی کا بیان دیکھا و سنا۔ بشری بی بی کا شریعت کے خاتمے کا بیان خارجہ پالیسی کے خلاف اورملک کیخلاف سازش ہے۔

Advertisement

ایف آئی آرکے متن کے مطابق بشری بی بی کا بیان پاکستان اورسعودی عرب کے بیچ اعلی سطحی اموراورباہمی مفادات کے خلاف ہے۔

تھانہ راجن پور اور تھانہ جمال خان ڈیرہ غازی خان میں درج ایف آئی آرمیں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان اورسعودی عرب کی خارجہ پالیسی اور باہمی مفادات کے خلاف ہے، بشریٰ بی بی کے بیان سے پاک سعودی تعلقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

شہری کی ایف آئی آرکے متن کے مطابق سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، اس طرح کے متنازع الزامات برادرانہ تعلقات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے،  ایسے بیانات امت مسلمہ کے اتحاد کو کمزور کرسکتے ہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی اورسفارتی مدد کی ہے۔

درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ یہ بیان پاکستان کے خارجی تعلقات کے لیے شدید خطرہ ہے، عوام کا مطالبہ ہے کہ ایسے بیانات دینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، قومی مفاد کے خلاف کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا، بشریٰ بی بی کے بیان نے پاکستان کی عالمی ساکھ پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے، ایسے بیانات قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر