Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں مختلف منصوبوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Now Reading:

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں مختلف منصوبوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں مختلف منصوبوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں علاقائی گرڈ کی تعمیر کے علاوہ گریٹر واٹر سپلائی ہنزہ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد اور افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ غذر کے علاقے میں قدرتی آفت آئی وہاں گاؤں کا نشان مٹ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگست 2022 میں جب وہاں کا دورہ کیا تو سکتہ طاری ہوا، دورے کے دوران اس گاؤں کی تعمیر کیلئے احکامات دیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اطمینان ہوا کہ گاؤں کے افراد کو گھر مل گئے، ایک خاندان میں قوم کی بیٹی کے ساتھ صرف والد زندہ بچے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کی بیٹی کیلئے حکومت نے 50 لاکھ روپے اکاؤنٹ میں جمع کرائے تھے، وہ 50 لاکھ روپے آج 67 لاکھ روپے بن چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے بہت تفصیلی میٹنگز ہوئی ہیں، اجلاسوں میں بجلی اور پانی کے مسائل سمیت تعلیم پر بھی بات ہوئی، سڑکوں اور انفرااسٹرکچر کے حوالے سے کئی معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاسوں میں ٹھوس فیصلے کیے گئے، سنگ بنیاد رکھے جانے والے منصوبوں میں 2 پن بجلی پروجیکٹ شامل ہیں، بلتستان اور قراقرم یونیورسٹی کیلئے 50،50 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں، کئی منصوبے تعمیر کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر