
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل سے دیے گئے بیان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا” کا بیان قیدی کی ‘فرسٹریشن’ اور ‘گھبراہٹ’ کا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بیان سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ 24 نومبر کو انتشار کی کال کا اصل مقصد ‘ڈیل’ کے لیے جدوجہد کرنا تھا۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جو شخص یہ دعویٰ کرتا تھا کہ وہ ‘ڈیل’ نہیں کرے گا، آج وہ خود ‘ڈیل کرلو، ڈیل کرلو’ کی صدائیں دے رہا ہے، اور وفاقی حکومت پر لشکر کشی کرنے پر بضد ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس بات سے واضح ہوتا ہے کہ اصل مقصد سیاسی مقاصد کے بجائے ذاتی فائدہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ “آپ سے ڈیل صرف ‘قانون’ کرے گا، جس کے آپ مجرم ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ قانون کے سامنے تمام افراد برابر ہیں اور جو کچھ بھی ہوگا وہ عدلیہ اور قانون کے مطابق ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News