صدرآصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی رینجرز اہلکاروں پر حملے کی مذمت
صدرمملکت آصف زرداری اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں سرینگر اہراہ پررینجرزاہلکاروں پرحملے کی مذمت کی ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں مظاہرین اورسیکیورٹی اہلکاروں کے مابین تصادم میں قیمتی جانی نقصان پراظہار افسوس کرتے ہوئے پولیس اوررینجرزپرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
صدرآصف زرداری نے جاں بحق سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی اوراہلکاروں کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے موجود پولیس اورسیکیورٹی فورسزکو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے، اسلام آباد میں رینجرزاورپولیس پرحملوں میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے رینجرزاورپولیس اہلکار قوم کے بہادر بیٹے تھے، شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے، شہدا کے درجات کی بلندی اورزخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
انھوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کے حق اورشرپسندی و دہشتگردی کے متعلق پیپلزپارٹی کا مؤقف واضح ہے۔
سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے بھی اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شرپسندوں نے قانون کی حکمرانی کو روندا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ناقابل معافی حملہ کیا گیا، شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاگو ہوں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، اس وحشیانہ فعل کے ذمہ داروں کو پوری قوت سے انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا، قوم میں تشدد اور افراتفری کی کوئی گنجائش نہیں، کسی گروہ کو امن و سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
