
پنجاب حکومت نے اسموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی
پنجاب میں اسموگ کے باعث شہری آنکھ، ناک اور گلے کے انفیکشن میں مبتلا ہونے لگے ہیں، طبی ذرائع کے مطابق پنجاب میں آنکھ، ناک اور گلے کے 19 لاکھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں ایک ماہ میں ایک لاکھ 29 ہزار شہری اسموگ سے متاثر ہوئے ہیں، اسموگ سے آنکھوں کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
مختلف بیماریوں کی شرح میں واضح اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، اکتوبر میں بیماریوں کی شرح 5.41 فیصد سے بڑھ کر 5.74 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں اوپی ڈی میں مریضوں کا رش بڑھ کر 3.12 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فالج کے مریضوں کی تعداد 0.09 فیصد سے بڑھ کر 0.11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News