پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا، اور ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت زمبابوے کو 80 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 206 رنز کا ہدف پاکستان کو دیا تھا، لیکن بارش کی مداخلت کے باعث میچ کا طے شدہ وقت مکمل نہ ہو سکا۔
پاکستان نے 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے تھے۔ محمد رضوان 19، کامران غلام 17 اور صائم ایوب 11 رنز ہی بنا سکے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عرفان خان 7، سلمان آغا 4 اور عبداللہ شفیق ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاراوا 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ سکندر رضا نے 39 اور مارومانی نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کے باؤلرز میں فیصل کریم اور سلمان علی آغا نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ عامر جمال، محمد حسنین اور حارث رؤف نے 1-1 وکٹ لی۔
بارش کی وجہ سے میچ کے فیصلے میں تاخیر ہوئی، اور ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت زمبابوے نے 80 رنز سے میچ میں کامیابی حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
