Advertisement
Advertisement
Advertisement

فقیر کے اکاونٹ سے 10 لاکھ ہڑپ کرنے والے سابق بینک مینجر کی ضمانت منظور

Now Reading:

فقیر کے اکاونٹ سے 10 لاکھ ہڑپ کرنے والے سابق بینک مینجر کی ضمانت منظور

سندھ ہائی کورٹ نے حیدرآباد میں فقیر کے اکاونٹ سے دس لاکھ روپے کے فراڈ کے کیس میں نجی بینک کے سابق برانچ منیجر عاقب کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے دو لاکھ روپے کی عوض نجی بینک کے سابق برانچ مینجرعاقب کی ضمانت منظور کی۔

فقیر دریا خان کے اکاونٹ سے فراڈ کی کارروائی کی گئی تھی، جس پر وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ دریا خان بے گھر ہے اور حیدرآباد کے مقامی شادی ہال میں رہتا ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ فقیر صاحب نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ان کا موبائل یا سم کسی نے لے لی ہو۔

عدالت نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ ملزم کا فراڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ایف آئی اے نے ابھی تک مرکزی ملزمان کو بطور ملزم شامل نہیں کیا۔ وکیل بینک نے بتایا کہ ملزم کے اکاونٹ میں پیسے نہیں آئے، بلکہ اس نے صارف کی معلومات فراہم کیں۔

سماعت کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ فراڈ میں ذیشان کا موبائل نمبر استعمال کیا گیا اور رقم خاتون ملزمہ عائشہ کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی۔ ڈی اے جی نے بتایا کہ ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں اور ان کے نتائج کی روشنی میں دیگر ملزمان کو شامل کیا جائے گا۔

Advertisement

عدالت نے مزید سوال کیا کہ بینک سے انفارمیشن لیک ہونا کس دفعہ کے تحت آتا ہے اور انفارمیشن لیک کرنا کیا فراڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے؟ اس پر عدالت نے کہا کہ انفارمیشن لیک کرنا فراڈ میں نہیں آتا۔ تحقیقات کے سلسلے میں مزید پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر