Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاروں صوبوں اور وفاق سے آلودگی میں کمی سے متعلق اقدامات پر مبنی رپورٹ طلب

Now Reading:

چاروں صوبوں اور وفاق سے آلودگی میں کمی سے متعلق اقدامات پر مبنی رپورٹ طلب

9مئی مقدمات: ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل درخواستگزار کو تیاری کیلئے مہلت

سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات کی آئینی بینچ میں سماعت کے دوران چاروں صوبوں اوروفاقی حکومت سے آلودگی میں کمی سے متعلق اقدامات پرمبنی رپورٹ طلب کرلی۔ 

سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پنجاب اوراسلام آباد میں دیکھیں کیا حالت ہوگئی ہے، صوبوں کو ساتھ ملا کر چلیں گے تو ہی کچھ نتیجہ نکلے گا۔

جسٓٹس نعیم اخترافغان نے ریمارکس دیے کہ لاہورشہرایک سائیڈ سے واہگہ بارڈردوسری جانب سے شیخوپورہ تک پھیل گیا ہے، زرعی زمینوں پر ڈی ایچ اے اور دیگر سوسائیٹیز بنائی جا رہی ہیں، جوعلاقے زلزلے کی زد میں نہیں آتے وہاں ہائی رائزعمارتیں بنائی جائیں، آنے والی نسلوں کےساتھ ہم کیا سلوک کر رہے ہیں، فلیٹ کلچرکو فروغ دیں لازمی نہیں کہ چھ چھ کنال کے بنگلے بنائے جائیں۔

جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ اسلام آباد کی ماحولیاتی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق توسب اچھا ہے، سال 2021 کی رپورٹ کے مطابق تمام سٹیل ملز ایس او پیز پرعمل کر رہی ہیں، کیا 1993 سے آج تک سپریم کورٹ نے ہی یہ کیس سننا ہے؟ عدالت رپورٹ مانگتی رہے گی تو ہی ادارے کام کریں گے؟

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ صرف کاغذی کارروائی سے کام نہیں چلے گا، عملی اقدامات کریں۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ مانسہرہ میں اسکولوں کےساتھ ماربل فیکٹریاں بنی ہوئی ہیں۔

Advertisement

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پٹرول میں ہونے والی ملاوٹ سے آلودگی پھیل رہی ہے اس پر بھی توجہ دیں۔ جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ یہ مقدمہ 1993 سے چل رہا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ موجودہ حالات میں اس کیس کی اہمیت اورزیادہ بڑھ گئی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اتھارٹی کا چیئرمین کیوں تعینات نہیں ہوسکا؟ چیئرمین تعینات ہوگا تو ہی اتھارٹی فعال ہوگی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ملک کو لگنے والی بیماریوں میں آلودگی بھی شامل ہے، بیماری کی وجہ جاننے اورعلاج دونوں کی ضرورت ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹس آ جائیں تومقدمہ نمٹا دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے تفصیلی رپورٹس تین ہفتے میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر