کےایم سی کے ٹھیکوں میں عدم شفافیت کاکیس؛ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا سماعت سے انکار
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کے ٹھیکوں میں عدم شفافیت سے متعلق کیس کی سماعت سے انکار کردیا۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی قرارداد آچکی ہے، یہ کیس بھی آئینی بینچ بھیجا جائیگا، آئینی بینچ آئین کے آرٹیکل1 ( 199) اور (199)سی کے تمام کیسزسنے گا۔
عدالت نے کہا کہ جس درخواست میں بھی ہائیکورٹ سے ڈائریکشن مانگی گئی ہے وہ اب آئینی بینچ کی حدود میں ہیں، ان عدالتوں کے 90 فیصد کیسزآئینی بینچزمنتقل ہوجائینگے، ہمارے پاس اب سماعت کا اختیار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آئینی بینچ کا قیام نہ ہونے سے عدالتی کارروائیاں متاثرہو گئیں، سندھ اسمبلی کی منظورشدہ قرار داد پیش نہ کرنے پرچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل پربرہمی کا اظہارکیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کو آج صبح عدالتی کارروائیاں شروع ہونے سے پہلے ساڑھے آٹھ بجے قرارداد پیش کرنی چاہیےتھی، اب ہمیں متعدد کیسز کی سماعت ملتوی کرنا پڑیگی، نئی ترمیم کے بعد آئینی بینچزتشکیل دینا جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
