Advertisement
Advertisement
Advertisement

44 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، آرمی چیف کی خصوصی شرکت

Now Reading:

44 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، آرمی چیف کی خصوصی شرکت

44 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (پیرا) سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ (اے ایم یو) جہلم میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میگا شوٹنگ ایونٹ 14 اکتوبر سے 28 نومبر 2024 تک منعقد کیا گیا تھا۔

اس مقابلے میں آرمی، نیوی، ایئر فورس، سول آرمڈ فورسز بشمول رینجرز (سندھ اور پنجاب)، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن، لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری (ایل جی ایس جی) اور شہریوں کے 2000 سے زائد فائررز نے حصہ لیا۔

Advertisement

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہر کیٹیگری میں ایوارڈ جیتنے والے اور رنر اپ کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور میڈلز سے نوازا۔

انٹر سروسز کے میچوں میں پاک فوج نے سی جے سی ایس سی، سی او اے ایس اور سی این ایس میچز سمیت تین مقابلے جیتے جبکہ پاک فضائیہ نے سی اے ایس مقابلہ جیتا۔ پاک فوج نے مجموعی طور پر چیمپئن شپ ٹرافی حاصل کر لی۔

ایف ٹی آر ٹیم ٹرافی پاک فوج نے جیتی جس کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز نے کی۔

پریزیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج میچ کی ٹرافی پاک فوج کے نائیک وسیم احمد خان کو دی گئی۔ پاک فضائیہ نے وزیراعظم ‘اسکلز ایٹ آرمز’ بگ بور نیشنل چیلنج جیت لیا۔ آزاد کشمیر رجمنٹ نے پیرا فائرنگ میچوں (انفنٹری اسکواڈ) میں پہلا انعام جیتا۔

Advertisement

ملٹری شوٹنگ کا سب سے بڑا اعزاز ‘دی ماسٹر ایٹ آرمز’ ٹرافی پنجاب رجمنٹ کے سپاہی آفتاب احمد کو دیا گیا۔ ‘بیسٹ شاٹ میچ ٹرافی’ گروپ 2 اور گروپ 3 میں کیولری کے لانس محافظ محمد عمران اور ای ایم ای بٹالین کے حوالدار فتح اللہ خان کو ایوارڈ دیا گیا۔

شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فائررز کو مارکس مین شپ کے بہترین معیار پر سراہا۔ شوٹنگ کی مہارت کو ایک پیشہ ور فوجی کی پہچان قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کے مقاصد کے مرکز میں رہنا چاہئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی نے تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر