
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو نااہل قرار دینے کے لئے ایک اور خط لکھا دیا ہے۔
خط میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو نااہل قرار دے کر سیٹ خالی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
عادل بازئی کے خلاف مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے نااہلی کا ریفرنس بھیجا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے این اے 262 بلوچستان کی سیٹ خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےخط الیکشن کمیشن کو بھیجا ہے۔
یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پہلے بھی چیف الیکشن کمیشنر کو عادل بازئی کو آرٹیکل 63 کے تحت نااہل قرار دینے کے لئے خط لکھ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News