بنوں سے گزشتہ روز اغواء ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے مقامی عمائدین کے ذریعے جرگہ کروایا گیا، قبائلی عمائدین اور مسلح افراد کے مابین نامعلوم مقام پر مذاکرات ہوئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق قبائلی عمائدین اور مسلح افراد میں کامیاب مذاکرات پر اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا گیا۔
واضح رہے کہ مسلح افراد نے 7 پولیس اہلکاروں کو گزشتہ روز روچہ چیک پوسٹ سے اغواء کیا گیا تھا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو بغیر کسی تاوان یا شرائط کے رہا کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
