جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 5 خارجی جہنم واصل جبکہ وطن کے 4 بہادر سپوتوں نے اپنی جان نچھاور کی۔
قائم مقام صدریوسف رضاگیلانی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نےدہشت گردوں کامقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
یوسف رضا گیلانی نے سیکیورٹی اہلکاروں کو 5 دہشت گرد ہلاک کرنے پر خراج عقیدت کیا۔
قائم مقام صدر نے کہا کہ جان کا نذرانہ پیش کرنے پر اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کیلئے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا، انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر رنج والم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے شہدا کیلئے دعائے مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبرواستقامت کی دعا کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہر گز رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایازصادق نے 5 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اور کہا کہ شہدا کے اہلخانہ کےغم میں برابر کا شریک ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنوبی وزیرستان میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دلیری سے دشمن کا مقابلہ کیا، اور فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
وزیر اعلی مراد علی شاہ نے شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی اور کہا کہ قوم شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ شہادتیں ہمارےعزم کو مزید پختہ کرتی ہیں، دہشت گردوں کومنطقی انجام تک پہنچانےکیلئےحکومت پُرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
