
بیلاروس کا 75 رکنی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا ہے ان کی آمد کے موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔
وفد کو راول ڈیم چوک روڈ سے کنونشن سنٹر اور ریڈ زون کے راستے مقامی ہوٹل پہنچایا گیا، جہاں ان کے قیام کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
بیلاروس کے وفد کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
وفد میں سیکیورٹی عملہ اور مذاکراتی ماہرین شامل ہیں، جو بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کی کل اسلام آباد آمد سے قبل اہم امور پر بات چیت کریں گے۔
بیلا روس کے صدر لوکا شینکو کل اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں ان کی آمد پر اہم مذاکرات اور تعاون کے مختلف امور پر گفتگو کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News