پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری، ڈینگی کے 114 کیسز رپورٹ
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 114 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہفتہ میں 954 جبکہ رواں سال اب تک 6011 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 105 جبکہ لاہورسے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ اٹک، ملتان، خانیوال، سیالکوٹ اورساہیوال سے ایک، ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کررکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
