Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اویس لغاری

Now Reading:

آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

بول نیوز کے پروگرام ’تبدیلی‘ میں سینئر تجزیہ نگار اور اینکر پرسن ڈاکٹر دانش کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اصلاحاتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ پروفیشنل بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں، ٹرانسمیشن لائن کی خرابیوں کو دور کیا ہے، ہم نے بڑی انقلابی اصلاحات کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چندماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ ہو گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ میں بڑی حدتک کمی آئی ہے، اوور بلنگ قطعی قابل قبول نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم کب تک کےالیکٹرک کی سبسڈی کا بوجھ اٹھائیں گے، باقی ملک سے کےالیکٹرک کی بجلی مہنگی ہے، کے الیکٹرک کے حوالے سے بڑی شکایات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم پروجیکٹ میں بڑانقصان ہوا، سال کے آخر میں گردشی قرضے کم ہو جائیں گے، طلب کم ہونے کی وجہ سے کیپسٹی چارجز کا بوجھ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیپسٹی چارجز کے بغیر قرضے کم نہیں ہوں گے، 2018 کے روپے کی قدر میں کمی ہوئی، ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھاشا اور مہمند ڈیم پر کام چل رہا ہے جبکہ 5 آئی پی پیز کو سسٹم سے نکال دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے مزید کہا کہ امپورٹڈ کول کی جگہ تھر کول کے استعمال سے بچت ہو گی، الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشن بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر