
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وزیر خزانہ کو چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نے ایس ای سی پی کے حالیہ اقدامات اور آئندہ کی منصوبہ بندی پر تفصیل سے بریفنگ دی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ کو ایس ای سی پی کی اصلاحات اور کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا، جن میں پاکستان میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وزیر خزانہ کو ایس ای سی پی کی ریگولیٹری اصلاحات اور سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے فنانس تک رسائی کے ذریعے ٹیکنالوجی میں ترقی کے ثمرات پر روشنی ڈالی اور کمپنیوں کو ون ونڈو حل اور دستاویزات کی ڈیجیٹل فائلنگ کے اقدامات کو سراہا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے، تاکہ اصلاحات کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
ایس ای سی پی کی پنشن اصلاحات کے مؤثر تعارف کے لئے حکومت کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھنے پر وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News