Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے، محسن نقوی

Now Reading:

چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے، محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی

چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ سےقبل قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے، محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے۔ یہ اسٹیڈیم اب عالمی معیارکا بننے جا رہا ہے۔

لاہورمیں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اورتعمیراتی کاموں پراطمینان کا اظہار کیا۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت ایف ڈبلیو اوکے کیمپ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈرائنگزکےذریعے پراجیکٹ کےخدوخال کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پارکنگ ایریا کو کشادہ رکھنے اورمین بلڈنگ کے بیرونی آؤٹ لک کو خوبصورت بنانے کی ہدایت کیں۔ چئیرمین پی سی بی نے ایف ڈبلیواواورمتعلقہ حکام کو کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے۔ یہ اسٹیڈیم اب عالمی معیارکا بننے جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں اورشائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کو بہتربنایا جا رہا ہے۔

Advertisement

ایف ڈبلیو اوکے پراجیکٹ ڈائریکٹرنے منصوبے پرہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی ۔ڈائریکٹر انفراسٹرکچر۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک۔ سینئر جنرل مینجر انفراسٹرکچر۔ آرکیٹیکٹ۔ ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا مجموعی طورپرتقریبا50 فیصد کام مکمل، انکلوژرزاورمین بلڈنگ کے فلورز کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مین اورآفس بلڈنگ کے فلورز تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں۔ مین بلڈنگ میں کرکٹ میوزیم اور وونیرشاپ بھی بنے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر