لوئر گلیات کے جنگل میں رات گئے لگنے والی آگ کئی کلو میٹر تک پھیل گئی
مقامی ذرائع کے مطابق لوئرگلیات دکھن سیداں کے جنگل میں رات گئے سے لگنے والی آگ کئی کلومیٹرتک پھیل گئی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ سے بڑے پیمانے پرجنگل کے درختوں سمیت جنگلی حیات جل کرخاکسترہوگئے، مقامی رہائشیوں کا سردیوں کا ایندھن جانوروں کے گھاس چارہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آگ سے کئی گھروں کوجزوی نقصان پہنچا۔ لوئرگلیات جنگل میں آگ بجھانے کیلئے مقامی لوگوں نے کوششیں بھی کیں لیکن ناکام ہوئیں۔
مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ دکھن سیداں میں لگنے والی آگ پنگھوڑہ سنگلی کے جنگل میں پھیل گئی۔ محکمہ جنگلات محکمہ وائلڈ لائف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ آگ مزید پھیل رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
