
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئیں
اپیکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستانی یونیفارم میں اورکوئی بغیریونیفارم سپاہی ہے، ہم سب نے مل کر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم سب پرآئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اوربیرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ جوکوئی بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں، ہمارے شہید قربانیاں دے کر گورننس میں موجود خامیاں دور کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News