بلوچستان ایک اور بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی ملی ہے
تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیز کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بلوچستان میں دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
دہشت گردوں کی علاقہ راہشام، ضلع موسیٰ خیل میں موجودگی نشاندہی ہوئی تھی، انٹیلی جنس ایجنسیز نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی، دہشت گرد اہم تنصیبات پرحملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سی ٹی ڈی،ایف سی اورپولیس کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروپ کو گھیرے میں لے لیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 5 سے 7 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
حکام کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، گرفتار دہشت گردوں سے پوچھ گچھ جاری ہے، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
