
ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 251 بھرتیوں سے روک دیا
سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ فنانس میں گریڈ 17 کے اکاؤنٹنٹ کے عہدے پر بھرتی کے کیس میں سندھ پبلک سروس کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
سمات کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزارکے لیے ایک آسامی خالی رکھی جائے، اگرآئندہ سماعت پر جواب جمع نہیں کرایا تو سندھ پبلک سروس کمیشن کے افسران ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
عاقب حسین وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزارنے محکمہ فنانس میں بی پی ایس 17 گریڈ اکاؤنٹنٹ کے عہدے لیے تحریری امتحان دیا تھا۔ تحریری امتحان پاس کرنے کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن نے انٹرویو کے لیے نا اہل قرار دے دیا ہے۔
وکیل درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ درخواست گزار مطلوبہ تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتا ہے، سروس کمیشن نے درخواست گزارکی ڈگری کو گریجویشن کے مساوی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
وکیل نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ درخواست گزارایچ ایچ ای سی کی جانب سے واضح کردہ تعلیمی معیار پر پورا اترتا ہے اورنوکری کا اہل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News