Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت عام آدمی کو ریلیف دے تاکہ پذیرائی ملے، احسن ملک

Now Reading:

عدالت عام آدمی کو ریلیف دے تاکہ پذیرائی ملے، احسن ملک
جعلی رسیدوں کا کیس

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 28 جنوری تک توسیع

ٹیکس ایکسپرٹ احسن ملک کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے درخواست ہےعام آدمی ک وریلیف دیں تاکہ پذیرائی ملے۔

احسن ملک کا کہنا تھا کہ ہمارا المیہ ہے کہ دوسرے کے ڈومین میں جا کر کام کرنا پسند کرتے ہیں، ہم اپنا کام بہتر انداز میں نہیں کرتے۔

گزشتہ دنوں ایک ارب کے پرافٹ پر سپر ٹیکس متعارف ہوا تھا، وہ سپر ٹیکس بھی آپکی عدالتوں نے ختم کیا، حکومت بڑے کٹھن مراحل سے گزر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے حاصل کیا ہے، اس معاملے پرعدالتوں اور حکومتوں کو بھی سوچنے کی ضرورت ہے، حکومت ایسی قانون سازی کرتی ہے کہ عدالتوں کو مداخلت کرنی پڑتی ہے۔

احسن ملک نے کہا کہ حکومت کے پاس ٹیکس لگانے کا اختیار ہے، عدالت جب مداخلت کرتی ہے تو معاشی سرگرمیاں رک جاتی ہیں۔

Advertisement

ٹیکس ایکسپرٹ کے مطابق جتنا آمدنی میں اضافے کا سوچتے ہیں وہ کر نہیں پاتے، اسکا حل عدالت، حکومت اور تھرڈ پارٹی کو بیٹھ کر نکالنا ہو گا، حکومت،عدالت اور تھرڈ پارٹی کو ایک میکانزم بنانا ہو گا۔

صنعتکار میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مطابق 3 ہزار ارب کے ٹیکس کیسز ہیں، یہ ریلیف ہمیشہ مافیاز کو پروموٹ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

ٹیکس ایکسپرٹ نے کہا کہ وفاق نے چینی کی قیمت 75 روپے فکس کی تھی، شوگر مافیا کو کس نے اجازت دی کہ آج چینی اس ریٹ پر پہنچ گئی ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ 3 ہزار ارب کے نیب کیسزعدالت میں التوا کا شکار ہیں، کیسز میں تاخیرکا چیف جسٹس کونوٹس لیناچاہیے، اسمبلیوں کو بھی عدالتوں سے متعلق قانون سازی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو اختیار ہو گا تو لوگوں کو ریلیف ملےگا، ہم عدالتوں کا اختیار نہیں چھین سکتے، بہت سی جگہوں پر ایگزیکٹو غلط فیصلے بھی کرتی ہے۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ عدالتوں کے اختیار کو یکطرفہ اسٹے دینے کو بہتر کیا جائے، ان اختیارات کو بالکل آزاد بھی نہیں رکھا جا سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر