بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ؛ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں
اٹک؛ تھانہ صدرحسن ابدال میں پی ٹی آئی قیادت اورکارکنان کےخلاف 3 مختلف مقدمات درج کرلیے گئے۔
مقدمات ایس ایچ اوگلفرازخان، ایس ایچ اومحمدنعیم اورانچارج چوکی برہان آصف اقبال کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔ ایف آئی آرمیں بشری بی بی، علی امین گنڈاپور، عمرایوب، عارف علوی سمیت کئی ممبران قومی وصوبائی اسمبلی نامزد ہیں۔
ضلعی صدرقاضی احمد اکبر ایم پی اے اوریاوربخاری سمیت دس ہزارسے زائد کارکنان بھی مقدمات میں نامزد ہیں۔ ملزمان کےخلاف درج ایف آئی آرمیں دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 23 مختلف دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آرمتن کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے درجنوں ٹیئرگیس گن، اینٹی رائیٹ کٹس اور موبائل فونز چھین لیے۔ سرکاری اسکول میں پولیس کی عارضی قیام گاہ میں گھس کرلوٹ مارکی۔
ایف آئی آرکے مطابق لوٹ مارکردوران ملزمان نے 80 ہزار نقد، موٹرسائیکل، سرکاری پارہ جات اورپولیس وردیاں قبضہ میں لےلیں۔ ملزمان نے پولیس کی 6 گاڑیوں کو جلا کرناکارہ بنادیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے متعدد کارکنان کرفتارکرلیے ہیں، مزید چھاپے جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
