ٹرمپ کے صدر بننے پر کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، شرجیل انعام میمن
وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسی کے صدربننے سے کوئی چھوٹنے والانہیں، ٹرمپ کےصدربننے پرکوئی خوش فہمی میں نہ رہے۔
حیدرآباد میں وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درپیش چیلنجزکا حل نوجوان نسل کے پاس ہے، پیپلزپارٹی پہلی حکومت ہے جوہواکے ذریعے بجلی بنا رہی ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں ونڈکوریڈورہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ نوری آباد میں ہوا سے بڑے پیمانے پربجلی پیدا کی جارہی ہے، آصف زرداری کا وعدہ پورا ہوا، تھرپارکرسے کوئلہ نکال رہے ہیں، تھرپارکرکوئلے سے عوام کوسستی بجلی فراہم کریں گے، پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ بجلی کا ہے، بجلی کے مسئلے کا حل شہید بینظیربھٹونےدیا تھا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ بینظیربھٹونے کمپنیوں سے کوئلے کے ذریعے بجلی کا معاہدہ کیاتھا، بینظیربھٹوحکومت جانےکےبعد وہ منصوبے بند کر دیے گئے، سندھ حکومت سولرسسٹم سے بھی بجلی پیدا کررہی ہے، تھرپارکرکےکوئلےسےہزاروں میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے ملک میں کوئلہ موجود ہے توپھرہم امپورٹ کیوں کررہےہیں؟ کوئلہ امپورٹ کااثرزرمبادلہ کےذخائرپرپڑتاہے، اورنج لائن بی آرٹی کاکام مکمل کرچکے ہیں، سندھ حکومت نے پاکستان کوتھرکے کوئلے کا تحفہ دیا، تھرکےکوئلے سے ہمیں سستی بجلی ملےگی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ اورمواقع موجودہیں، نوجوان سوشل میڈیا کواچھے کاموں کےلیےاستعمال کریں، سندھ حکومت بہت جلد مزید نئےمنصوبےلائےگی، کوشش ہوگی ہرنوجوان کوعزت کےتحت روزگارملے، سندھ حکومت نےٹرانسپورٹ سیکٹرمیں بہت زیادہ کام کیا۔ پیپلزبس کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں چل رہی ہیں۔ پیپلزبس شہیدبینظیرآبادمیں چل رہی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹونوجوانوں کے پراجیکٹس پرکام کررہےہیں، ایک شخص نے نوجوان نسل کوگالم گلوچ کابتایا، اس شخص نےغلط طریقےسےکلچرمتعارف کرانےکابتایا، سوشل میڈیاکاغلط استعمال کرنے والے ظلم کررہےہیں، بیمارذہن لوگوں نےاپنےمفادکےلیےلوگوں کوغلط چیزسکھائی، اخلاق کے دائرے میں رہتےہوئےاختلاف رائےرکھ سکتےہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ کسی کے صدربننے سے کوئی چھوٹنے والانہیں، ٹرمپ کےصدربننے پرکوئی خوش فہمی میں نہ رہے، ملک کی خوشحالی ، امن وامان کیلئےنوجوانوں کےہاتھ میں قلم دیں، اخلاق کےدائروں کوہٹاکر اختلاف رائے نہ رکھیں، احتجاج کامقصدیہ نہیں کہ شارع فیصل پر بسیں جلائیں، احتجاج کا ہرگزیہ مطلب نہیں فوجی تنصیبات کوجلایاجائے، احتجاج کاہرگزیہ مطلب نہیں کہ جناح ہاؤس پرحملہ کیاجائے، احتجاج اخلاق کےدائرے میں ہوناچاہیے، ٹرانسپورٹ کی زمینوں پرقبضے ختم کرارہےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
