Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیشنل ایکشن پلان؛ ایپیکس کمیٹی کا داخلی سلامتی کو ہر صورت میں یقینی بنانے پر اتفاق

Now Reading:

نیشنل ایکشن پلان؛ ایپیکس کمیٹی کا داخلی سلامتی کو ہر صورت میں یقینی بنانے پر اتفاق
نیشنل ایکشن پلان؛ ایپیکس کمیٹی کا داخلی سلامتی کو ہر صورت میں یقینی بنانے پر اتفاق

نیشنل ایکشن پلان؛ ایپیکس کمیٹی کا داخلی سلامتی کو ہر صورت میں یقینی بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں داخلی سلامتی کو ہر صورت میں یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چاروں صوبائی وزرائے اعلی شریک تھے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں وزیراعظم ازاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے علاوہ متعلقہ وفاقی وزراء بھی ایپیکس کمیٹی اجلاس میں شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکام نے امن وامان اور سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی جب کہ اجلاس میں داخلی سلامتی کو ہر صورت میں یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورم نے دہشت گردی سے ہر صورت میں نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں کی سیکیورٹی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران فورم نے پاک فوج اوردیگر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے انسداد دہشت گری کے آپریشنز پر بریفنگ دی جب کہ اجلاس میں ڈیجیٹل دہشت گردی کے خاتمے سمیت انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کی کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کا اظہار خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپیکس کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، معیشت کی بہتری میں کوششوں پر تمام اداروں کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری، ترقی اور سیاسی استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہیں جب کہ معاشی استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون پر صوبوں کا شکریہ ادا کیا۔

ملک میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی

Advertisement

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے جب کہ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد پر آگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی کی برآمدات اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری حکومت کی ترجیح ہے، آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہوگا۔

شہبازشریف کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے آخری پروگرام کے لیے سب کو محنت اور کوشش کرنا ہوگی، ملکی ترقی کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے سعودیہ، یو اے ای اور چین نے تعاون کیا، ملکی ترقی کے لیے ٹیکس آمدن کو بڑھانا اور ٹیکس چوری کو روکنا ہوگا۔ پائیدار ملکی ترقی کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم کا خراج تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب کو زرعی اصلاحات پر وزیراعظم نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مل کر کام کرنے سے ملک ترقی کی منازل طے کرے گا جب کہ ترقی کے منازل طے کرنے کے لیے محنت، دیانت اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ جرمنی اور جاپان نے تباہی کے بعد ایک قوم بن کر ترقی کی منازل طے کیں، 5 آئی پی پیز سے متعلق گفت و شنید کی ہے، صاحب ثروت اور اشرافیہ کو ملک و قوم کے لیے ایثار کا جذبہ دکھانا ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف دور میں قوم اور ملکی قیادت دہشت گردی کے خلاف متحد ہوئی، افواج اور قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے شمارقربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانیں قربان ہوئیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سے ملک کو 130 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، ملکی ترقی کے لیے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنا ہوگا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو کچلنا ہوگا، کیا ملک اس وقت دھرنے، جلوس اور لانگ مارچ کا متحمل ہوسکتا ہے؟۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر