’’پاک، ایران فورسز کی سرحد پر مشترکہ آپریشن کی خبر میں کوئی صداقت نہیں‘‘
ترجمان دفترِ خارجہ نے تردید کی ہے کہ پاکستانی اورایرانی سیکیورٹی فورسزکے پاک ایران سرحد پرمشترکہ آپریشن کی خبرغلط ہے، یہ سوشل میڈیا کی خبریں ہیں جو کہ دہشت گردوں نے پھیلائی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسزنے پنجگورسے 30 کلومیٹراندر اسمگلرزکے خلاف آپریشن کیا ہے۔ پاکستانی وایرانی سیکیورٹی فورسزکے پاک ایران سرحد پرمشترکہ آپریشن کی خبرغلط ہے۔ یہ سوشل میڈیا کی خبریں ہیں جو کہ دہشت گردوں نے پھیلائی ہیں۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا کو بریفنگ میں کہا صدرمملکت اوروزیراعظم پاکستان نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے۔ ہم پاک امریکہ تعلقات کو پھل داراوربہتربنانے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان اورامریکہ دیرینہ دوست اورشراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پرکاربند ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرپربھارتی قبضہ کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف جانا پہچانا ہے، ہم مقبوضہ جموں وکشمیرپراپنے مؤقف پرقائم ہیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ وہ بہیمانہ حربوں سے کشمیریوں کے جذبات کو نہیں کچل سکتا۔
’’بھارت یاسین ملک کو فوری طور پر رہا کرے‘‘
ممتاززہرا بلوچ نےکہا کہ پاک چین تعلقات آہنی تعلقات ہیں، دونوں ممالک تمام موسموں میں آزمودہ تزویراتی شراکت دار ہیں، ہمارا تعاون خارجہ پالیسی کے تمام شعبوں میں جاری ہے، تمام ممالک کا ایک پرامن دنیا بالخصوص پر امن مشرق وسطی کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اورچین کے سیکیورٹی معاملات سمیت تمام شعبوں میں رابطے ہیں، گذشتہ روزوزیراعظم اورآج وزیرداخلہ نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ چینی باشندوں پرحملے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر وزارت داخلہ اس پر بات کرے گی۔ چاہے چینی، پاکستانی یا کوئی بھی شہری ہو معاوضہ انسانی زندگی کا نعم البدل نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
