
امریکی انتخابات 2024 کے حوالے سے بول نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ابھی تک جیت کے حوالے سے متضاد آرا ہیں۔
تجربہ کار اور سینئر سابق سفارت کار ملیحہ لودھی نے کہا کہ جیت کا تعین کرنے والی امریکی ریاستوں میں دونوں برابر ہی جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک 70 ملین سے زیادہ لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں، ابھی تک جیت کے حوالے سے متضاد آرا ہیں، ٹرمپ پر کیسز کا بھی سپورٹ پر کوئی فرق نہیں پڑا۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکی تجزیہ نگار کہتے ہیں اس بار خواتین زیادہ ووٹ ڈالیں گی، الیکشن مہم کے دوران اسقاط حمل کا ایشو بھی اہم رہا، اسقاط حمل کے خلاف خواتین کمالا ہیرس کو سپورٹ کر رہی ہیں۔
سابق سفیر نے کہا کہ امریکی الیکشن کا پاکستان پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا، جوبائیڈن انتظامیہ کا پاکستان کے لیے رویہ سب کے سامنے ہے، جوبائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کو کوئی اہمیت نہیں دی، کوئی بھی آئے پاکستان کے لیے کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہی۔
امریکی انتخابات کے حوالے سے بول نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ کوئی بھی اس الیکشن کو بڑے مارجن سےنہیں جیتے گا۔
ہما بقائی نے کہا کہ ٹرمپ کی طرف سے کہا گیا ہے 2020 میں وائٹ ہاؤس چھوڑنا نہیں چاہئے تھا، ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر جیتا تو ٹھیک ہارا تو بے ایمانی ہوئی، کہا جارہا ہے کہ نوجوان زیادہ نمبرز میں ووٹ ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں صلاحیت ہے کہ وہ ووٹرز کو متوجہ کرتے ہیں، جوبائیڈن فیل ہوئے تو کمالا ہیرس سامنے آئیں، تاریخی طور پر بیلٹ ووٹ میں ڈیموکریٹس آگے ہوتے ہیں، الیکٹورل ووٹ ری پبلکن کو زیادہ پڑتے ہیں۔
پنسلوینیا کے ووٹ جیت کا تعین کریں گے، ڈیموکریٹس کے پاس نئے اور ری پبلکن کے پاس مستقل ووٹرز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News