
سجاول کے سول ہسپتال سے لیڈی ہیلتھ ورکر سے ڈھائی لاکھ میں نومولود بچی خریدنے والے جوڑے کو کراچی سے گرفتار کر کے نومولود بچی کو بازیاب کرا لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی سے کیماڑی پولیس نے کارروائی کرکے دو میاں بیوی ملزمان کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرا لیا، دونوں ملزمان میاں بیوی شازیہ اور اعجاز کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے نومولود بچی سجاول کی لیڈی ہیلتھ ورکر تسلیم سے خریدنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان نے 2019 میں بھی سجاول سول ہسپتال کی مذکورہ لیڈی ہیلتھ ورکر سے بچہ خرید کر فروخت کا انکشاف کیا ہے۔
ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر تسلیم سے بچی ڈھائی لاکھ روپے میں خریدی، بچی کو کراچی کی بے اولاد خاتون عاصمہ کو 8 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کے لئے لیا گیا تھا۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈی ایچ او سجاول ڈاکٹر محمد حنیف میمن کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال سجاول سے بچہ اغوا کرکے فروخت کرنے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد مزید قانونی کاروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News