
اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کیلئے 1 ارب 31 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی،
ذرائع کے مطابق تکنیکی گرانٹ کی رقم سندھ، خیبرپختوانخواہ اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات پر خرچ ہوگی۔
اجلاس میں ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اہم سمریز کی بھی منظوری دی گئی، ایف بی آر کی پیشہ وارانہ مہارت و تنظیمی صلاحیت بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے انسداد اسمگلنگ اقدامات کی منظوری دیدی اور ایف بی آر افسران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ایف بی آر افسران کے پرفارمنس مینجمنٹ رجیم پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افسران کی نقل و حرکت، ٹرانزٹ کے دوران رہائشی انتظامات کی سمری منظور کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News