Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منسوخ

Now Reading:

9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منسوخ

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے نو مئی کے واقعات سے متعلق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسپیشل پراسیکیوٹر راؤ عبدالجبار نے اپنے دلائل میں کہا کہ تمام مقدمات حساس تنصیبات پر حملوں سے متعلق ہیں اور ملزم بانی پی ٹی آئی کے اشارے پر دو سو سے زائد حساس تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ ان واقعات میں ملزم کا مرکزی کردار تھا، جس کے نتیجے میں رینجرز اور پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

راؤ عبدالجبار نے مزید کہا کہ چونکہ ملزم وقوعہ کے وقت جیل میں تھا، لہذا ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کیا جانا چاہئے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے چالان ابھی تک پیش نہیں کیے گئے ہیں اور عدالت کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ سازش کے حوالے سے تمام معاملات کو ٹرائل کورٹ پر چھوڑ دے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی درخواست مقدمات کے خارج یا ڈسچارج کرنے کی نہیں ہے، بلکہ ضمانت کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی طویل عرصے سے جیل میں ہیں۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر