
الیکشن کمیشن پاکستان نے حالیہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہو گئی ہے۔
ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 ہے۔
پاکستان میں مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.26 فیصد ہے۔
اسلام آباد:
اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 31 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 440 ہے۔
بلوچستان:
بلوچستان میں مجموعی طور پر 55 لاکھ 26 ہزار 217 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 96 ہزار 550 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 29 ہزار 667 ہے۔
خیبر پختونخوا:
خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 455 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 22 لاکھ 60 ہزار 691 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 5 ہزار 764 ہے۔
پنجاب:
پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ 753 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 360 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ 76 ہزار 393 ہے۔
سندھ:
سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 36 ہزار 414 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 49 لاکھ 90 ہزار 198 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 216 ہے۔
الیکشن کمیشن کی اس رپورٹ کے مطابق، پاکستان بھر میں ووٹرز کی رجسٹریشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو انتخابی عمل کی شفافیت اور عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے اہم قدم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News