Advertisement
Advertisement
Advertisement

الخدمت فاؤنڈیشن نے ’بنو قابل‘ آئی ٹی پروگرام کا آغاز کر دیا

Now Reading:

الخدمت فاؤنڈیشن نے ’بنو قابل‘ آئی ٹی پروگرام کا آغاز کر دیا

الخدمت فاؤنڈیشن نےساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے پاکستان بھر میں بنو قابل پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

لاہور میں پروگرام کے افتتاح کے موقع پر امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن،صدرالخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمن،سیدوقاص جعفری،نویدعلی بیگ،سمیت نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت دیگر کورسز کروانے کے بعد روزگار میں بھی معاونت کریں گے۔

‎انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس فری بنایا جائے، تاکہ اس شعبےمیں نوجوانوں کے لئے زیادہ مواقع پیدا ہوں، بنو قابل کا مقصد ملک بھر سے طلبا کو آئی ٹی سمیت مختلف کورسزکروانا اور بیروزگاری کا خاتمہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود حکومت نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی میں ناکام ہے، آئی ٹی کے بغیر کسی شعبے میں کام نہیں کیا جاسکتا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اپنے حصے کا کام کر رہی ہے، بنو قابل الخدمت کا  8واں پراجیکٹ ہے، بنو قابل نے نوجوانوں کو خودکفیل کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی سرپرستی میں سارے اہداف حاصل کئے جائیں گے، لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن سینٹر بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیچرز کیلئے بھی بنو قابل پروگرام لا رہے ہیں، بچوں کے لیے آئی ٹی کا نصاب بھی ترتیب دے رہے ہیں، فری ایجوکیشن دے کر دکھائیں گے، آئی ٹی کے شعبے میں ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ نوجوان ملک وقوم کااثاثہ،اسےضائع ہونے سے بچانے اور قوم کی ترقی کیلئے ہمیں موثر اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ٹی کے شعبے میں ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ الخدمت کی جانب سے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر میں 200 سے زائد ٹریننگ سینٹرزقائم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر