Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ایتھوپیا کے تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے سنگل کنٹری نمائش کی تیاریاں شروع

Now Reading:

پاکستان اور ایتھوپیا کے تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے سنگل کنٹری نمائش کی تیاریاں شروع

پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے وزیر تجارت جام کمال خان سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران 2025 میں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے کہا کہ سنگل کنٹری نمائش دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ذریعہ بنے گی۔

انہوں نے ایتھوپیا کی “ہوم گرون اکنامک ریفارمز” کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصلاحات سرمایہ کاروں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کر رہی ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید فروغ دیں گی۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے اس بات پر زور دیا کہ سنگل کنٹری نمائش ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ نمائش پاکستانی تاجروں کو افریقی مارکیٹ میں نئے مواقع فراہم کرے گی اور افریقہ کی 1.4 ارب کی مارکیٹ پاکستانی برآمدات کے لیے بے شمار امکانات پیش کرے گی۔

وزیر تجارت نے بتایا کہ نمائش سے قبل دونوں ممالک کے کاروباری طبقے کے لیے پاکستان میں سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ وزارت تجارت اور ٹی ڈی اے پی اس نمائش کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں۔

جام کمال خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی “لُک افریقہ پالیسی” کے تحت ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانا پاکستان کے لیے بہت اہم ہے اور یہ نمائش افریقہ میں پاکستان کے تجارتی مقام کو مضبوط کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر