
لاہورہائیکورٹ کا ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن کیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم
بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کے کیس میں عدالت نے آئی جی پنجاب وہ دیگرسے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کےکیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ، ڈی ایف آئی اے آئی جی پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس فاروق حیدرنے کیس کی سماعت 12 نومبرتک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی کی وکیل خدیجہ صدیقی نے دلائل دیے۔
وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ حکومتی دباؤ پرمسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں غیر قانونی گرفتاری ہو رہی ہیں۔
وکیل درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ خفیہ مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں۔ عدالت تمام درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات طلب کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News