
پی ٹی آئی کو اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے کوئی جگہ نہیں مل رہی، محسن نقوی
محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگرپی ٹی آئی کو دوبارہ آنا ہے توآ جائیں، چیلنج کرتا ہواں اگر اموات ہوئی ہیں تو نام سامنے لائے جائیں، اسلام آباد کی صورت حال سے عدالتوں کو بھی آگاہ کریں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی افغان شہری 31 دسمبر کے بعد اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا جوافغان شہری رہے گا وہ ضلعی انتظامیہ سے این او سی پر ہی دارالحکومت میں رہ سکے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی تقریبا بحال ہو چکے ہیں، اسلام آباد کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔ پروپگینڈا کیا جارہا ہے کہ 33 لاشیں اسپتال میں ہیں، لاشوں کے حوالے سے بے بنیاد پروپگینڈا کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ کسی پولیس والے کے پاس گن نہیں تھی، اب تک کسی کا نام نہیں بتایا گیا، پی ٹی آئی کے شرپسند اسپتالوں میں لاشیں تلاش کررہے ہیں۔ ان لوگوں نے کتنی آنسو گیس چلائی ہم اس کا ڈیٹا شیئر کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ چیف کمشنراورآئی جی اسلام آباد نے شرپسندوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کو اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے کوئی جگہ نہیں مل رہی، عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسلام آباد کی صورت حال سے عدالتوں کو بھی آگاہ کریں گے جو چاردن سے صورت حال رہی اس کی بریفنگ بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
انھوں نے مذید کہا کہ جیسے یہ بھاگے ہیں اس کےبعدلاشوں کاپروپیگنڈاشروع کیاگیا، ان کے لوگ صبح سےلاشوں کےلیےاسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں، کل بھی کہا آج بھی کہتا ہوں کوئی ایک لاش دکھادیں، اگرگولی چلی ہوتی تویہ پوری دنیامیں واویلاکردیتے۔
اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی جی رینجرز کے ہمراہ پمز اسپتال میں پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والے پولیس، رینجرزاور ایف سی کے اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News