
پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف مشن کو ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ سے آگاہ کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حکومتی اقدامات سے مشن کو آگاہ کیا گیا۔
آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دوست ممالک سے قرض رول اوور کی درخواست کی گئی ہے۔
پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف مشن کو یقین دہانی کرائی کہ رواں مالی سال کے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کو پورا کیا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی محکموں میں اصلاحات کےعمل کے ذریعے اخراجات کم کیے جائیں گے۔
ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے انفورسمنٹ اقدامات کیے جائیں گے اور مشن کو ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف مشن کو یقین دہانی کرائی کہ ایف بی آر اصلاحات سے محصولات کی وصولی کا عمل شفاف ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News