Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری

Now Reading:

ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری

ادارہ شماریات نے ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں صنعتوں کی پیداوار میں 0.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 109.9 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ سال اسی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 110.8 پوائنٹس تھی، ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 112 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.9 فیصد کی کمی ہوئی۔

گزشتہ سال ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 114.2 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جبکہ اگست کے مقابلے ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ 0.5 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔

اگست 2024 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 11.4 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی، رواں مالی ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ کر 112 پوائنٹس ہو گئی، جبکہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار 3.2 فیصد رہی۔

Advertisement

ادارہ شماریات کے مطابق خوراک 2.22 فیصد، کوئلہ اور پٹرولیم مصنوعات 7.9 فیصد ریکارڈ کی گئیں، ویئرنگ ایپرل 17.6 فیصد، کھاد 4.8 فیصد اور مشروبات کی پیداوار میں 2.3 فیصد نمو ریکارڈ کیا گیا۔

کیمیکلز کی پیداوار میں 2.8 فیصد کمی ہوئی جبکہ غیر دھاتی معدنیاتی مصنوعات کی پیداوار میں 18.1 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق آئرن اینڈ اسٹیل 10.7 فیصد اور برقی آلات کی پیداوار میں 31.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر