
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آج پنجاب کے عوام رابطہ مہم کے لیے تین روزہ دورے پر رحیم یار خان پہنچیں گے۔
ان کے ہمراہ جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار بھی ہوں گے۔ اس دورے کا مقصد مدارس کی خدمات اور مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ کرنے کے حوالے سے رابطہ عوام مہم کو فروغ دینا ہے۔
دورے کے دوران مولانا فضل الرحمن رحیم یار خان میں ضلعی امیر مولانا عبدالرؤف ربانی کے ادارے اور مکی مسجد کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عامر فاروق عباسی کے بیٹے کی ختم قرآن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا محمد یوسف کی عیادت کے لیے بھی جائیں گے اور خانپور میں مولانا فضل الرحمن درخواستی کی ساس کی تعزیت کریں گے۔ دین پور میں مولانا مسعود احمد دین پوری سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔
اتوار کے روز مولانا فضل الرحمن ملتان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے اور مقامی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ان کے اس دورے کا مقصد مدارس کی خدمات کو اجاگر کرنا اور موجودہ سیاسی حالات میں عوامی رابطہ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News