Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ نے مختلف اہم مقدمات کی سماعت کے لیے آئینی بنچ تشکیل دے دیا

Now Reading:

سپریم کورٹ نے مختلف اہم مقدمات کی سماعت کے لیے آئینی بنچ تشکیل دے دیا
سپریم کورٹ نے 9 اور 10 مئی کے تمام مقدمات ڈی لسٹ کردیے

سپریم کورٹ نے 9 اور 10 مئی کے تمام مقدمات ڈی لسٹ کردیے

سپریم کورٹ نے مختلف اہم مقدمات کی سماعت کے لیے آئینی بینچ تشکیل دیتے ہوئے سماعت کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے دو دسمبر کو چھ رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا ہے، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا تھا کہ وہ حکومت سے آڈیو لیکس کمیشن کے بارے میں ہدایات حاصل کریں اور عدالت کو آگاہ کریں کہ حکومت نیا کمیشن بنانا چاہتی ہے یا نہیں۔

اس کے علاوہ، سپریم کورٹ نے آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت بھی دو دسمبر کو مقرر کر دی ہے۔ درخواستوں پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر رکھے ہیں، جن کے خلاف درخواست گزاروں نے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

علاوہ ازیں، سپریم کورٹ نے پاکستان کے مختلف بینکوں سے 54 ارب روپے کے قرضے معاف کرانے کے خلاف کیس اور پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں و بینک اکاؤنٹس کے بارے میں کیس بھی سماعت کے لئے مقرر کر دیے ہیں۔

Advertisement

یہ مقدمات تین دسمبر کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ کے سامنے آئیں گے، جس میں وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت بھی تین دسمبر کو مقرر کی گئی ہے، جس میں سیاسی کارکنوں کی بازیابی کے لیے دائر اعتزاز احسن کی درخواست بھی شامل ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر