Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس نے عالمی پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا، شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی جاری

Now Reading:

روس نے عالمی پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا، شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی جاری

روس نے بین الاقوامی پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا اور شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے جس کی سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آ گئی ہے۔

برطانیہ میں قائم ایک غیر منافع بخش تحقیقی گروپ اوپن سورس سینٹر کی سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے مطابق روس نے اس سال مارچ سے اب تک شمالی کوریا کو دس لاکھ بیرل سے زیادہ تیل فراہم کیا ہے۔

معروف ماہرین اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ پیانگ یانگ نے ماسکو کو یوکرین میں جنگ کو ہوا دینے کے لیے جو ہتھیار اور فوجی بھیجے ہیں ان کے لیے تیل کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔

یہ منتقلیاں اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں، جو ممالک پر شمالی کوریا کو تیل فروخت کرنے پر پابندی عائد کرتی ہیں، سوائے چھوٹی مقدار کے، تاکہ اس کی معیشت کو دبایا جا سکے اور اسے مزید جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکا جا سکے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے ساتھ خصوصی طور پر شیئر کی جانے والی سیٹلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شمالی کوریا کے ایک درجن سے زائد مختلف آئل ٹینکر گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران روس کے مشرق بعید میں تیل کے ایک ٹرمینل پر مجموعی طور پر 43 مرتبہ پہنچے۔

Advertisement

سمندر میں جہازوں کی لی گئی مزید تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹینکر خالی پہنچ رہے ہیں۔۔

شمالی کوریا دنیا کا واحد ملک ہے جسے اوپن مارکیٹ میں تیل خریدنے کی اجازت نہیں ہے۔ ریفائنڈ پیٹرولیم کے بیرل کی تعداد اقوام متحدہ کی جانب سے سالانہ 5 لاکھ تک محدود ہے، جو اس کی ضرورت سے بہت کم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر