Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِ اعظم کا ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Now Reading:

وزیرِ اعظم کا ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیراعظم شہبازشریف

وزیرِ اعظم کا ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیاء میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔ 

وزیرِاعظم نے اپنے پیغام میں ملائیشیا کے وزیرِاعظم داتوسری انورابراہیم اورملائیشیا کےعوام کے ساتھ دلی اظہار یکجہتی کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تیس ہزارسے زائد متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورملائیشیا دیرینہ دوست اور برادر ممالک ہیں۔

انھوں نے اپنے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم پاکستان کے دوست ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

وزیراعذظم شہبازشریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان جس قدرہوسکا، ملائیشیا میں مصیبت زدہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرے گا۔ ماحولیاتی تبدیلی کےمضراثرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کیلئے پوری دنیا کو اکٹھا ہو کر اقدامات کرنے ہونگے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، شدید بارشوں سے 6 ریاستوں میں سیلابی صورتحال سے 37،000 سے زائد افراد متاثر ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بارشوں اورسیلاب سے ریاست کلانتان سب سے زیادہ متاثر ہوا، 30،582 افراد بے گھر ہوگئے ہیں، ملائیشیا بھر میں 322عارضی پناہ گاہیں قائم کردی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر