وفاق پر بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی شہید میجر حسیب کے ایصال ثواب کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔
سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی وزیر اعلٰی بلوچستان کے ہمراہ تھے۔
میجر حسیب شہید کے والد میجر ریٹائرڈ اسلم چوہدری سے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میجر حسیب شہید پاکستان کا فخر ہیں، بلوچستان کے عوام آپ جیسے بہادر والد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میجر حسیب بہادر والد کے بہادر سپوت ہیں جو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کا بچہ بچہ میجر حسیب شہید اور دھرتی کے لئے جان قربان کرنے والے بہادر جوانوں کے خون کا مقروض ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
