Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں عسکریت پسندی عروج پر

Now Reading:

بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں عسکریت پسندی عروج پر
شوپیاں سانحہ کو 15 برس بیت گئے، آسیہ اور نیلوفر آج بھی انصاف کی منتظر

2019 میں بھارتی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر ختم کیا۔

  بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر کے حالات پر امن کا دعویٰ کرتے رہتے ہیں، لیکن حقیقت ان جھوٹے دعووں کے بالکل برعکس ہے۔

کیونکہ قابض علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال بھارتی حکومت کہ ظلم کی وجہ سے دن بدن خراب ہو رہی ہے، مودی حکومت بتدریج مقبوضہ کشمیر کو فوج سے کنٹرول کر رہی ہے، جس کی وجہ سے سول انتظامیہ کا کردار اور اثر کم ہو رہا ہے۔

 مقبوضہ کشمیر میں، فوج کے پاس وسائل اور کنٹرول بھارت کے کسی بھی دوسرے علاقے سے زیادہ ہے۔

حالیہ اقدام میں بھارتی فوج کی ایلیٹ پیرا رجمنٹ کے کرنل وکرانت پرشار کو جے اینڈ کے پولیس میں تربیت اور اسپیشل آپریشنز گروپ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SSP) کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

Advertisement

مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے غیر قانونی قبضے والے علاقے میں ترقی اور تشدد کے خاتمے کا راستہ ہموار ہوگا،

لیکن بھارتی پولیس کو بھاری اسلحے سے لیس کرنے سے مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں پر امن ماحول فراہمی کا دعویٰ بے نقاب ہو گیا ہے، بھارت اپنی فوج کی موجودگی سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

مقبوضہ کشمیر کے دنیا کا سب سے زیادہ فوجی علاقے بن چکا ہے جہاں 10 لاکھ سے زیادہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، بھارت بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے اصل صورتحال کے بارے میں گمراہ کر رہا ہے

اپنی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے اختلاف رائے کو دبا رہا ہے اور سخت قوانین نافذ کر رہا ہے،     یہ یہ بالکل واضح ہے کہ بھارت اپنے ہندوتوا عزائم کو فوجی طاقت کے ذریعے پھیلا رہا ہے۔

 دنیا کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے، جب کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق آئی او جے کے کے عوام کو ان کا حق خو ارادیت دے کر حل کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر