Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اور لاہور کا شکریہ، لاسٹ کال ’لاسٹ فال‘ میں تبدیل، مریم اورنگزیب

Now Reading:

پنجاب اور لاہور کا شکریہ، لاسٹ کال ’لاسٹ فال‘ میں تبدیل، مریم اورنگزیب

فضائی آلودگی کے خاتمے تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے، مریم اورنگزیب

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاسٹ کال ’ لاسٹ فال‘ میں تبدیل ہو گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فرنچائز آج دیوالیہ ہو گئی ہے، اور عوام نے ان کے فساد اور فتنہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات اب ان کے گھر میں ہی طے ہونے چاہیے، بشریٰ بی بی اورعلیمہ باجی دونوں نےبانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کردیا۔

انہوں نے بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی کی غیر موجودگی پر بھی تنقید کی، کہا کہ دونوں غائب ہیں اور جلد ہی علی امین گنڈاپور کی غیر موجودگی کی خبر بھی آئے گی۔

فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پر لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پر لگا ہے، فتنے نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔

Advertisement

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ الجہاد کو فساد اور فتنہ کی نذر قرار دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ہمیشہ ملک کو بند کرنے کی بات کی اور اپنے اہداف کے لیے فساد پھیلایا، آدھا انقلاب انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ صرف دھوکہ ثابت ہوئے، اور یہ بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد کو چھوڑ دیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اب ان کے “انقلاب” کا تماشہ ختم ہو چکا ہے اور قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر