Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائیکورٹ کی لاپتہ شہریوں سے متعلق رپورٹس ٹرائل کورٹ میں پیش کرنےکی ہدایت

Now Reading:

سندھ ہائیکورٹ کی لاپتہ شہریوں سے متعلق رپورٹس ٹرائل کورٹ میں پیش کرنےکی ہدایت
سندھ پبلک سروس کمیشن

ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 251 بھرتیوں سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں سے متعلق رپورٹس ٹرائل کورٹ میں پیش کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں 2015 سے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسارکیا کہ لاپتا شہری کون تھا کیا کام کرتا تھا؟

شہری کے والد نے جواب دیا کہ میرا بیٹا حبیب خان عالم دین اور حافظ قرآن تھا، نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے تھے، 9 سال ہوچکے ہیں میرے بیٹے کا کوئی سراغ نہیں لگایا گیا۔

تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ شہری 2015 سے لاپتہ ہوا جبکہ مقدمے کا اندراج دو برس بعد کروایا گیا، حراستی مراکزاوردیگر اداروں نے جواب دیا ہے کہ شہری ان کی حراست میں نہیں ہے، تفتیش سے معلوم ہوا کہ حبیب خان کا دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا۔

عدالت نے استفسارکیا کہ شہری کا کوئی کرمنل ریکارڈ تھا؟ تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ شہری کے خلاف سات مقدمات درج ہیں جن میں ایک قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔

Advertisement

 شہری کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کے خلاف جعلی مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے، میرے بیٹے نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کا سراغ لگا کرگرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں گمشدہ شہریوں کے کیس کو ماتحت عدالت بھیج دیے۔

عدالت نے لاپتہ شہریوں سے متعلق رپورٹس ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں،

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر