Advertisement
Advertisement
Advertisement

رحیم یار خان، پولیس کا کچے میں آپریشن، اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو ہلاک

Now Reading:

رحیم یار خان، پولیس کا کچے میں آپریشن، اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان پولیس نے کچے کے علاقے میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں اندھڑ گینگ کا سرگرم رکن  کچے کا خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت مختار عرف ودھایا شیخ کے نام سے ہوئی، ڈاکو کے قبضہ سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

ڈاکو پولیس کو مطلوب ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء برائے تاوان کا مرکزی ملزم نکلا۔

ہلاک ڈاکو ،ڈکیتی،پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اندھڑ گینگ کا مرکزی کارندہ تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر سندھ سے متصل بستی سعید عباسی کے عقب موضع داعوالہ میں کیا گیا۔

Advertisement

پولیس کو بکتر بند گاڑیوں ،ایلیٹ کمانڈوز، نائٹ ویژن گاگلز اور بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی۔

ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کاروائی کی تو مسلح ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

رحیم یار خان پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں خطرناک ڈاکو مختار شیخ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کماد کی فصل میں فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان پولیس نے تمام علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ رحیم یار خان پولیس کچے سے دہشت گردوں ،ڈاکووں ،اور شر پسند عناصر کے مستقل خاتمہ کے مشن پر گامزن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر